مجھے سیرت النبی ﷺ پر ایک مکمل پریزنٹیشن / پرنٹ ایبل ڈاکومنٹ بنا کر دیں جو A4 ورٹیکل (Portrait) سائز پر مشتمل ہو۔ اس ڈاکومنٹ کے کل 4 صفحات ہوں، اور ہر صفحہ بالکل 2x2 کے انداز میں 4 برابر A6 حصوں (Quadrants) میں تقسیم ہو (یعنی کل 16 A6 کارڈز بنیں)۔ ہر کارڈ پر واضح بارڈر اور کٹنگ گائیڈ لائنز ہونی چاہئیں۔ مشمولات (Content) کی تفصیل درج ذیل 16 حصوں پر مشتمل ہو، اور پوری تحریر مستند اور معیاری اردو میں ہو: صفحہ 1 (کارڈ 1 سے 4): 1. مبارک ولادت اور نسبِ عالی (ولادت 12 ربیع الاول عام الفیل مکہ، والد حضرت عبداللہ، والدہ حضرت آمنہ، بنو ہاشم قبیلہ) 2. رضاعت اور طفولیت کے ایام (حضرت حلیمہ سعدیہ کی رضاعت، والد اور دادا کا انتقال، حضرت ابو طالب کی پرورش) 3. جوانی، تجارت اور صادق و امین (دیانت داری، 'الصادق' اور 'الامین' کے لقب، حضرت خدیجہ سے نکاح) 4. نزولِ وحی اور آغازِ نبوت (عمر 40 سال، غارِ حرا، سورۃ العلق کی آیات، ابتدائی اسلام لانے والے) صفحہ 2 (کارڈ 5 سے 8): 5. دعوتِ اسلام اور ابتدائی مشکلات (صفا کی پہاڑی سے اعلان، قریش کی مخالفت، شعبِ ابی طالب کا بائیکاٹ، حبشہ کی ہجرت) 6. عام الحزن اور سفرِ طائف (عم محترم اور زوجہ محترمہ کا وصال، طائف کا سفر اور صبر) 7. معراج النبی ﷺ کا معجزہ (مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصی اور سدرۃ المنتهى کا سفر، فرض نمازوں کا تحفہ) 8. بیعتِ عقبہ اور ہجرتِ مدینہ (عقبہ کی بیعتیں، غارِ ثور کا قیام، مدینہ منورہ کی طرف ہجرت) صفحہ 3 (کارڈ 9 سے 12): 9. مواخات اور میثاقِ مدینہ (مہاجرین و انصار میں بھائی چارہ، مسجدِ نبوی کی بنیاد، میثاقِ مدینہ کا دستور) 10. غزوات اور دفاعِ اسلام (غزوہ بدر، احد، اور خندق، اسلام اور ریاست کا دفاع) 11. صلح حدیبیہ اور فتحِ مکہ (صلح حدیبیہ، 8 ہجری میں مکہ کی فتح، عام معافی کا اعلان) 12. خطبہ حجۃ الوداع (آخری حج، عرفات کا تاریخی خطبہ، مساواتِ انسانی اور حقوق کا منشور) صفحہ 4 (کارڈ 13 سے 16): 13. اخلاقِ حسنہ اور اسوہ کامل (بچوں پر شفقت، دشمنوں سے عفو و درگزر، خلقِ عظیم) 14. وصالِ مبارک اور دائمی اثرات (12 ربیع الاول 11 ہجری، قرآن و سنت کا ورثہ) 15. سیرت النبی ﷺ کے اہم اسباق (صبر، استقامت، عدل اور باہمی رواداری) 16. خلاصہ و درود و سلام (مشعلِ راہ، درودِ ابراہیمی) براہ کرم اس تمام مواد کو بہترین اسلامی سبز (Emerald Green) اور کریم کلر تھیم کے ساتھ HTML/CSS یا مکمل فارمیٹڈ ڈیزائن میں تیار کریں۔